سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 93 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب کی انتہائی کم ریٹنگز آنے پر افسردہ ہوگئے اور اکیڈمی کو اپنی کارکردگی بہتر کرنے کا مشورہ دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر ٹرمپ نے ایوارڈز کی تقریب کو سیاسی اور بورنگ قرار دے دیا ہے۔
ٹرمپ نے اکیڈمی کو مشورہ دیا کہ اکیڈمی ایوارڈز کی میزبانی کے لیے ایک پر اثر شخصیت کا انتخاب کرنا چاہیے۔
ٹرمپ نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ اکیڈمی کا نام صرف ’دی اکیڈمی‘ ہونا چاہیے اور لفظ ’آسکرز‘ کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے ۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’اگر اکیڈمی موجودہ مضحکہ خیز فارمولے پر ہی چلتی رہی تو بہتری کے بجائے صورتحال مزید خراب ہوگی۔ ‘
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پندرہ سال پہلے والے فارمولےپر نظر ڈالیں اور اس پر عمل کریں ، اور اکیڈمی ایوارڈزنام کو دوبارہ تبدیل کریں ،اس شو کو سیاسی اور بورنگ نہ بنائیں۔
Comments are closed.