بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈسکہ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کاحکم دیدیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں فائرنگ کے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کاحکم دے دیا ہے اور کہا کہ شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں فائرنگ سے 2 افراد کی ہلاکت پر دلی دکھ ہوا ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ فائرنگ کرنے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ ملزمان کا تعلق جس کسی بھی پارٹی سے ہو بلا امتیاز قانونی کارروائی کریں گے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے، عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے جو ہرصورت نبھائیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پرامن ماحول کو خراب کرنے والے عناصر کے خلاف قانون اپنا راستہ لے گا، صوبے میں قانون کی پاسداری ِکی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، قانون کی عملداری یقینی بنانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.