بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈسکہ الیکشن میں شکست پر PTI کاحقائق تک پہنچنے کا فیصلہ، ذرائع

سیالکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات میں شکست پر پاکستان تحریک انصاف نے حقائق تک پہنچنےکا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ڈسکہ ضمنی انتخابات کی جامع رپورٹ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سینیٹر اعجاز چوہدری ڈسکہ حلقہ این اے75 کے ضمنی الیکشن کی رپورٹ تیار کریں گے۔

علی اسجد ملہی کا کہنا ہے کہ جیتنے کے بعد ایک سو کروڑ روپے کے منصوبے ڈسکہ میں لیکر آؤنگا۔

ذرائع  کے مطابق ڈسکہ الیکشن مہم کے انچارج اعجاز چوہدری نےوزیراعظم سےرپورٹ کیلئے دو دن مانگ لئے، ڈسکہ میں کن کن پولنگ اسٹیشنز پر کیا بےقاعدگیاں ہوئیں، رپورٹ میں شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسکہ میں الیکشن کمیشن کےمبینہ جانبدارانہ کردار اور مداخلت کو رپورٹ کاحصہ بنایاجائےگا اور 19 فروری، 10 اپریل کےانتخابات کاموازنہ پیش کیا جائے گا۔

رپورٹ میں دونوں ضمنی انتخابات کی مشترکہ رپورٹ میں شکوک وشبہات کو بیان کیا جائے گا اور غیر جانبدار لوگوں کی رائے، تیکنیکی امور، برادری ازم کا تذکرہ بھی ہوگا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ فواد چوہدری صاحب، صبح صبح رونا شروع کردیا ہے

ذرائع  کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی نتائج کے بعد پریس ریلیز بھی رپورٹ کے ساتھ منسلک کی جائے گی، رپورٹ میں شسکت کی وجوہات،سفارشات اور مستقبل کی حکمت عملی شامل ہوگی۔

رپورٹ میں تحریک انصاف کی خامیاں،حلقےکی صورتحال کی تفصیلات شامل ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.