پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما، سابق وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہو گئیں۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر، اعجاز چوہدری اور کارکنوں کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی۔
واضح رہے کہ لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے الزام میں پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، شفقت محمود، حماد اظہر، ندیم بارا، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری سمیت 13 دیگر افراد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے۔
عدالت نے وارنٹِ گرفتاری تھانہ شاہدرہ پولیس کی درخواست پر جاری کیے تھے۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے شفقت محمود، حماد اظہر، اسلم اقبال اور یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کے 13 رہنماؤں کی ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کی تھی۔
بعد میں لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کی ایڈیشنل سیشن جج صائمہ قریشی نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کے 9 رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 18جون تک توسیع بھی کی تھی۔
Comments are closed.