whisper hookup casual encounter hookups hookup Birmingham gay clubs for hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پرویز مشرف کو بذریعہ ایئر ایمبولینس جلد پاکستان منتقل کرنے کا امکان

سابق صدر پرویز مشرف کو بذریعہ ایئر ایمبولینس جلد پاکستان منتقل کرنے کا امکان ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کے اہل خانہ نے پاکستان واپسی کی حامی بھرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف شدید علیل ہیں اور دبئی میں زیر علاج ہیں۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی طبیعت اب بہتر ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کا 4 سال سے دبئی کے اسپتال میں مستقل علاج چل رہا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق سینیٹ میں  بحث  کی گئی۔

جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے مشرف کو قانون کے مطابق سزا دینے جبکہ جے یو آئی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے وطن واپسی کی حمایت کی تھی۔

جنرل (ر) پرویز مشرف کی صحت بہت خراب ہے، اللّٰہ انہیں صحت دے، ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر، سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ جب پرویز مشرف یہاں تھے تو میں نے کہہ دیا تھا میں نے مشرف کو معاف کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف آنا چاہتے ہیں تو یہ ان کا پاکستان اور گھر ہے، ان کے ملک واپس آنے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

سینیٹ کے اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف اس ملک کے باشندے ہیں، بیمار ہیں، آنا چاہتے ہیں تو انہیں آنے دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.