casual encounter hookups hookup bbw com hookup lynchburg va connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور میں سیٹھ عابد کی بیٹی کو مبینہ طور پر قتل کردیا گیا

لاہور میں معروف کاروباری شخصیت سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی کو مبینہ طور پر قتل کردیا گیا۔

لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں خاتون کو گھر میں گُھس کر گولی ماری گئی، جن کی شناخت 60 سالہ فرح کے نام سے ہوئی ہے، مقتولہ کا شوہر امریکا میں مقیم ہے۔

خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے مقتولہ کے لے پالک بیٹے اور گھریلو ملازمہ کو حراست میں لے لیا ہے۔

مقتولہ کے 3 لے پالک بچوں میں 2 بیٹے اور ایک بیٹی ہے، جن میں سے پولیس نے ایک لے پالک بیٹے کو شاملِ تفتیش کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.