gay clubs for hookups hookup Birmingham whatsapp groups for hookups dailydot hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانیہ کی لائبریری کو 48 سال بعد کتاب موصول

ایک برطانوی لائبریری کو کینیڈا سے موصول ہونے والے پارسل میں 48 سال بعد اپنی کتاب واپس مل گئی۔

وینڈزورتھ لائبریریز نے ٹوئٹر پر بتایا کہ لندن کی ٹوٹنگ لائبریری کو کینیڈا سے ایک پیکٹ موصول ہوا جس میں رچرڈ براؤٹیگن کی کتاب A Confederate General from Big Sur موجود تھی۔

یہ کتاب 1974 میں لائبریری سے لی گئی تھی جسے 48 سال اور 107 دن کے بعد واپس کیا گیا ہے۔

لائبریری کی ٹوئٹر پوسٹ پر ایک 72 سالہ سابق جج ٹونی اسپینس نے کمنٹ کرکے بتایا کہ یہ کتاب انہوں نے واپس کی ہے۔

ٹونی اسپینس کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں رہائش پذیر ہیں۔

لائبریری عہدیداران نے کہا کہ لیٹ فیس کی مد میں 7 ہزار 618 ڈالر کا جرمانہ عائد ہوسکتا ہے لیکن انہوں نے یہ جرمانہ نہیں لگایا۔

نہایت اچھی حالت میں کتاب واپس کرنے پر لائبریری نے اسپینس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس کو دوبارہ کتابوں کے شیلف کی زینت بنایا جاسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.