glasgow hookups hookup Suplee PA hookup Middle Island hookup Telford Pennsylvania whatsapp groups for hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بغیر اجازت موبائل فون صارفین کا ڈیٹا تشہیری کمپنیز کو دینے پر جرمانہ ہوگا

موبائل فون صارفین کی شکایت پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا بڑا اقدام سامنے آیا ہے، بغیر اجازت صارفین کا ڈیٹا تشہیری کمپنیز کو دینے پر جرمانہ ہوگا۔

وزیرِ اعظم کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کا نفاذ شروع کردیا۔

سربراہ اسٹریٹجک ریفارمز سلمان صوفی نے بتایا کہ موبائل فون صارفین کا ڈیٹا بغیر اجازت تشہیری کمپنیوں کو فراہم کرنے پر پی ٹی اے کو ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیز کے خلاف جرمانہ عائد کرنے ہدایت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جون کے آخر تک اس حوالے سے تمام تکنیکی ضابطے مکمل کر لیے جائیں گے۔

سلمان صوفی کا کہنا تھا کہ تشہیری میسیجز کو وصول کرنے یا ان پر پابندی لگانے کا مکمل اختیار موبائل فون صارف کو فراہم کر دیا گیا ہے۔

مزید اصلاحات کیلئے اگلے ماہ جولائی میں صارفین کی کانفرنس میں مزید تجاویز کو پالیسی کا حصہ بنا کر اطلاق کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ حکومت سنجیدگی سے صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.