جمعرات13؍جمادی الاول 1444ھ 8؍دسمبر 2022ء

ڈاکٹر نوشاد شیخ کا پی ایم سی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

پاکستان میڈیکل کمیشن کے صدر ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ نے اپنے عہدے سے باقاعدہ استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں خود پی ایم سی میں کام کرنے سے مطمئن نہیں تھا اور اپنے دیگر وعدوں کی وجہ سے میں زیادہ وقت نہیں دے پا رہا تھا، پی ایم سی میں جتنا بھی وقت رہا میں نے میڈیکل کمیونٹی کی بہتری کے لیے اپنی پوری کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے 22 نومبر کو استعفیٰ دے دیا تھا اور دفتر جانا چھوڑ دیا تھا، مجھے اندازہ نہیں ہے کہ وزیر صحت نے ابھی تک میرا استعفیٰ منظور کیا ہے یا نہیں۔

ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ کا کہنا ہے کہ میں طبی تعلیم اور صحت کی خدمات کی بہتری کے لیے ملک کے کسی بھی ادارے کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہوں جہاں مجھے اعلیٰ حکام اور سیاسی عزم کی حمایت حاصل ہو۔

پاکستان میڈیکل کمیشن کے صدر نے کہا کہ پی ایم سی کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ اپنی ذاتی وجوہات اور وعدوں کی وجہ سے دیا اور اسے وفاقی وزیر صحت کے حوالے کر دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر صحت کے ساتھ اختلافات کے حوالے سے باتیں درست نہیں یہ غلط فہمیاں ہیں اور ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.