بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈاکٹر محب کے گھر کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو سامنے آگئی

ملتان میں ڈاکٹر محب سلیم کی پراسرار موت کی تحقیقات جاری ہیں، ڈاکٹر محب کے گھر کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں ڈاکٹر محب کو گاڑی سے گھر میں آتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر محب 29 جنوری کو 10 بجکر 51 منٹ پر گھر میں داخل ہوئے جمعہ کے روز ڈاکٹر محب کی جلی ہوئی لاش ملی تھی۔

ملتان میں دو روز قبل مبینہ طور پر خود سوزی کرنے والے ڈاکٹر سلیم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر سلیم کی موت دم گھٹنے اور جلنے سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق ملتان کے علاقہ گلشن سخی سلطان کالونی میں جمعہ کی رات گھر سے 1 شخص کی جلی ہوئی لاش برآمد کی گئی تھی جس کی شناخت ڈاکٹر سلیم محب کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈاکٹر سلیم محب نے خود سوزی کی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ ڈاکٹر سلیم کی موت دم گھٹنے اور جلنے سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر سلیم 22 جنوری کو ملتان میں اپنی بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کرنے والے ماہر نفسیات ڈاکٹر اظہر حسین کے بھائی تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.