سیکریٹری جنرل پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) ڈاکٹر قیصر سجاد نے کراچی میں 15 روز کے لیے لاک ڈاؤن کی تجویز دے دی۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں کورونا وائرس کیسز بڑھنے پر کراچی میں 15 دن کا لاک ڈاؤن لگادیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق کورونا کیسز کی شرح 30 فیصد ہے۔
ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ٹیسٹ نہ کروانے والوں کو شامل کریں تو شرح 40 فیصد بنتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ کورونا شرح میں اضافہ ہوتا ہے تو لاک ڈاؤن کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
Comments are closed.