سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پروونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی ڈاکٹر صاحب گل عہدے سے برطرفی کے خلاف عدالت پہنچ گئے۔
ڈاکٹر صاحب گل نے عہدے سے ہٹائے جانے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے۔
سابق ڈی جی پروونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مجھے عہدے سے ہٹانا غیر قانونی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عہدے سے ہٹائے جانے سے پہلے کوئی نوٹس بھی نہیں دیا گیا۔
سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور اُن کے خاندان کے خلاف واٹس ایپ گروپ میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر ڈاکٹر صاحب گل کو عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق گریڈ 20 کے ڈاکٹر صاحب گل نے عمران خان کے خلاف واٹس ایپ گروپ میں نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔
صاحب گل کا کہنا ہے کہ انہوں نے عمران خان کے خلاف کوئی بھی پیغام نہیں بھیجا، محکمہ صحت نے ان کے ساتھ زیادتی کی۔
Comments are closed.