بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مٹھی کے قریب زخمی حالت میں ملا ہرن دم توڑ گیا، محکمہ وائلڈ لائف

محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ مٹھی کے قریب زخمی حالت میں ملنے والا ہرن دم توڑ گیا۔

تھر پارکر کی تحصیل مٹھی کے قریب زخمی حالت میں ملنے والا ہرن اسپتال میں دوران علاج مر گیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق ہرن کے جسم پر گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔

ڈپٹی کنزرویٹر میر اعجاز علی تالپور کے مطابق تحصیل مٹھی کے قریب زخمی حالت میں ہرن ملا، جس کو زخمی حالت میں ویٹرنری اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن ہرن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔

ڈپٹی کنزرویٹر کا کہنا ہے کہ ہرن کے جسم پر بندوق کی گولیوں کے نشانات موجود ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید تفتیش اور ملوث افراد کےخلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.