
ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ سہیل کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا قائم مقام چیئر پرسن مقرر کردیا گیا ہے۔
وزارتِ تعلیم و پیشہ ور تربیت نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، ڈاکٹر شائستہ سہیل مستقل چیئرپرسن کی تعیناتی تک اس عہدے پر تعینات رہیں گی۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرپرسن کے عہدے کے لیے 52 امیدواروں کے انٹرویو 20 جون سے شروع ہورہے ہیں اور ڈاکٹر شائستہ سہیل بھی مستقل چیئرپرسن کی مضبوط امیدواروں میں شامل ہیں۔
مضبوط امیدواروں میں ڈاکٹر محمد علی شاہ، ڈاکٹر مجاہد کامران، ڈاکٹر طارق بنوری، ڈاکٹر اقرار احمد، ڈاکٹر مختار احمد اور ڈاکٹر اقبال چوہدری شامل ہیں۔
Comments are closed.