بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دنیا کا سب سے بڑا تیرنے والا شہر کس ملک میں ہے؟

مالدیپ کے دارالحکومت مالے میں دنیا کا سب سے بڑا تیرنے والا شہر ابھر رہا ہے۔

اس شہر میں 5 ہزار تعمیراتی یونٹس بشمول گھر، ریسٹورنٹس، دکانیں اور اسکول وغیرہ موجود ہوں گے۔

مالدیپ کی جانب سے اولین تعمیراتی یونٹس جون 2022 کے آخر تک متعارف کرائے جائیں گے جبکہ 2024 میں وہاں لوگ رہنا شروع کریں گے۔

مالدیپ کا منصوبہ اب تک کا سب سے بڑا ہے یعنی 5 سال کے اندر 20 ہزار افراد کے شہر کی تعمیر جس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔

اس شہر میں رہنے والے کہیں جانے کے لیے کشتیوں، سائیکل یا الیکٹرک اسکوٹرز کا سہارا لیں گے یا پیدل بھی گھوم سکتے ہیں۔

اس شہر میں ایک گھر کی قیمت ڈیڑھ لاکھ ڈالرز سے شروع ہوگی جبکہ یہ پورا شہر 2027 تک مکمل تعمیر کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.