سربراہ پی ڈی ایم اور امیرجے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ آج بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں، ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اور مزید کچھ روز گھر سے باہرنکلنے اور مصروفیات سے منع کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے آڈیو بیان میں کہا کہ ابتدا میں پورے جسم میں درد اور ٹھنڈ محسوس ہو رہی تھی، بخار کی علامت بھی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے چیک کیا اور خون کے ٹیسٹ کیے ، ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کی طبیعت تاحال ناساز ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کا اسلام آباد میں رہائش گاہ پر علاج کیا جارہا ہے اور انہیں گزشتہ دنوں بخار کے باعث ڈرپ بھی لگائی گئی ہے۔
سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی تھی ۔
Comments are closed.