بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے بھی پنجاب میں ویکسین ضائع ہونے کی تردید کردی

سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب سارہ اسلم نے بھی صوبے میں کورونا وائرس ویکسین ضائع ہونے خبروں کی تردید کردی۔ 

اپنے ایک بیان میں سارہ اسلم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی 38 ہزار ویکسین ڈوز ضائع ہونےکی خبر بےبنیاد ہے۔

انھوں نے کہا کہ ویکسینیشن مہم میں معمول کی ویسٹیج کے اعداد و شمار کو غلط پیش کیا جارہا ہے۔

ذرائع محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ 2 ہزار 959 ویکسین لاہور میں ضائع ہوئی۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ جن اعداد و شمار کا ذکر ہے وہ 5 ماہ میں ہونے والی معمول کی ویسٹیج کے نمبرز ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ نمبرز روزانہ کی بنیاد پر این سی او سی کو بھیجے جاتے ہیں، پنجاب میں کورونا ویکسین کی ویسٹیج کل سپلائی کا 0.37 فیصد رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.