جمعہ22؍ربیع الثانی 1444ھ 18؍نومبر 2022ء

ڈالر کی قدر میں آج مزید اضافہ

امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ ناقدری کا شکار ہے۔

آج کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 58 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 223 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 222 روپے 67 پیسے پر بند ہوا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے پہلے کاروباری سیشن کا اختتام ہو گیا جس میں کاروبار کا منفی رجحان رہا۔

امریکی ڈالر کی اڑان تھمنے کا نام نہیں لے رہی، اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ اپنی وقعت کھوتا جا رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 165 پوائنٹس کی کمی سے 42654 پر بند ہوا۔

پہلے سیشن میں 11 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ کاروبار کی مالیت 2.72 ارب روپے رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.