جمعرات2؍شعبان المعظم 1444ھ23؍فروری 2023ء

ڈالر سستا ہونے کا سفر آج بھی جاری

امریکی ڈالر کے سستا ہونے اور پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کا سفر سست رفتار سے جاری ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر سستا ہونے لگا۔

انٹر بینک میں ڈالر 90 پیسے سستا ہونے کے بعد 261 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 261 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا۔

پاکستانی روپے کے مقابلے میں گزشتہ روز پرواز بھرنے والے امریکی ڈالر کی قدر میں آج معمولی کمی ہوئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 228 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 40 ہزار 939 پر آ گیا ہے۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 167 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.