منگل 27؍رمضان المبارک 1444ھ18؍اپریل2023ء

ڈالر آج مزید مہنگا

امریکی ڈالر نے گزشتہ روز سے ایک بار پھر پرواز بھرنا شروع کی اور آج مزید مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 284 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 284روپے 71 پیسے پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ ہفتے کے آخری دنوں میں امریکی ڈالر تسلسل کے ساتھ سستا ہونے کے بعد آج ہفتے کے پہلے کاروباری دن مہنگا ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جو بعد میں منفی رجحان میں تبدیل ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 3 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 243 پر آ گیا ہے۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 40 ہزار 246 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.