ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سعید قریشی نے ایک برس میں 40 فیصد بریسٹ کینسر کے کیسز رپورٹ ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈاؤ کینسر سینٹر کراچی میں گزشتہ ایک سال کے دوران آنے والے مریضوں میں 40 فیصد کیسز بریسٹ کینسر کے رپورٹ ہوئے ہیں۔
پروفیسر سعید قریشی نے مزید کہا کہ 18 فیصد کیسز آنتوں اور معدے کے کینسر کے تھے، 6 فیصد کیسز ہڈیوں، 5 فیصد کیسز منھ کے کینسر، 4 فیصد کیسز جگر اور 7 فیصد کیسز اووری کے کینسر کے تھے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کینسر کے 78 فیصد مریضوں کا تعلق کراچی سے جبکہ 19 فیصد مریضوں کا تعلق ملک کے دیگر شہروں سے ہے۔
ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے بتایا کہ بعض مریض بیرون ملک سے علاج کے لیے ڈاؤ کینسر سینٹر کراچی پہنچے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کینسر کے علاج میں مرض کی جلد تشخیص کی بڑی اہمیت ہے، 30 سال سے زائد عمر کی خواتین کو باقاعدگی سے معائنہ کروانا چاہیے۔
Comments are closed.