جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پہلے فرنٹ لائن ورکرز کو کورونا وائرس ویکسین دیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ویکسین کی ڈوز کی رجسٹریشن کے لیے آسان طریقہ کار لانےکی کوشش کر رہے ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں کورونا وائرس ویکسین مزید درکار ہے، فروری کے آخر تک کورونا وائرس کی11لاکھ ڈوز درکار ہوں گی۔
اُن کا کہنا ہے کہ اُمید ہے کہ کورونا وائرس ویکسین کی مزید کھیپ جلد پہنچے گی، وزارت صحت کو ویکسین کے لیے دیانتدارانہ سسٹم بنانا چاہیے، ہمارے معاشرے میں لائن توڑنے کی عادت ہے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہیلتھ منسٹری کو کورونا وائرس ویکسین کے ڈوز کے لیے شفاف نظام بنانا چاہیے، ہماری نظر میں ویکسین کے زیادہ ضرورت مند وی آئی پی ہے۔
Comments are closed.