پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ چین نے افواج پاکستان کے لیے کورونا وائرس کی ویکسین کا عطیہ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج پہلی غیر ملکی فوج ہے جسے چین نے کورونا ویکسین کا عطیہ دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے چین کی فراہم کردہ ویکسین ہیلتھ ورکرز کیلئے دے دی۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج ویکسین فراہم کرنے پر چین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کورونا سے پوری دنیا متاثر ہوئی، پاکستانی قوم نے کورونا کا کامیابی سے مقابلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کیئر ورکرز نے کورونا وائرس سے مقابلے میں قوم کی بھرپور مدد کی۔
Comments are closed.