بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چینی کی ریٹیل اور ایکس ملز پرائس میں اضافہ

وفاقی حکومت نے چینی کی ریٹیل اور ایکس ملز پرائس میں اضافہ کردیا ہے۔

حکومت نے چینی کی ریٹیل اور ایکس ملز قیمت 1 روپیہ 26 پیسے فی کلو تک بڑھادی ہے۔

اس اضافے کے بعد چینی کی ریٹیل قیمت 88 اعشاریہ 24 روپے سے بڑھا کر 89 روپے50 پیسے فی کلو ہوگئی۔

چینی کی ایکس ملز ریٹ 83 اعشاریہ 24 سے بڑھا کر 84 اعشاریہ 50 روپے فی کلو کی گئی ہے۔

وزارت صنعت و پیداوار نے چینی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق سیلز ٹیکس سمیت چینی کا نیا ایکس ملز ریٹ 84اعشاریہ50 روپے فی کلو ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمت 89 روپے 50 پیسے فی کلو مقرر ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کی نئی سرکاری قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، چینی کی نئی قیمتیں 15 نومبر 2021 تک نافذ العمل رہیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.