بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، شدید بارشوں سے گھر بہہ گئے، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، مون سون سیزن میں اموات کی تعداد 230 سے تجاوز کرگئی ہے۔

ماہرین کا کہناہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے جون سے ستمبر تک مون سون بارشوں کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں جاری شدید بارشوں کے سبب کرنٹ لگنے اور گھر گرنے سے متعدد افراد ہلاک ہوئے۔

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بارشوں کے بعد خطرناک لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے نتیجے میں پہاڑ ریزہ ریزہ ہوگیا ۔

جھاڑ کھنڈ میں پانچ دن سے جاری شدید بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

ریاست مہاراشٹرا میں مون سون بارشوں سے کم از کم 200 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ہماچل پردیش میں سات افراد لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاک ہوئے۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے دلی، اترپردیش، ہریانہ اور راجستھان میں طوفان بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

راجستھان میں ریڈ الرٹ جبکہ دلی میں اورنج الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.