بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خورشید شاہ کیخلاف نیب کا ضمنی ریفرنس دستاویزات مکمل نہ ہونے پر واپس

احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف ضمنی ریفرنس دستاویزات مکمل نہ ہونے پر واپس کردیا۔ 

قومی احتساب بیورو (نیب) سکھر کی جانب سے خورشید شاہ کے خلاف ضمنی ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا گیا تھا، تاہم دستاویزات مکمل نہ ہونے پر یہ واپس ہوا۔ 

احتساب عدالت نے بیورو کو حکم دیا کہ دستاویزات مکمل کر کے ریفرنس دائر کیا جائے۔

نیب کی جانب سے تیار کردہ اس نئے ضمنی ریفرنس میں 4 نئے ملزمان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ 

نیب نے 1 ارب 38 کروڑ  58 لاکھ 504 روپے کا ضمنی ریفرنس دائر کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.