بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کشمیر پریمیئر لیگ: کھلاڑیوں کو کھیلنے سے روکنے پر پی سی بی کا مناسب فورم پر جانے کا فیصلہ

بھارت میں کرکٹ کے نگران ادارے بی سی سی آئی کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں کھیلنے سے روکنے کے معاملے کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مناسب فورم پر لے جانے کا فیصلہ کرلیا۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو کے پی ایل سے روکنے کی کوشش پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ 

ترجمان پی سی بی نے کہا کہ بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں کو کے پی ایل سے روک کر کھیل کو بدنام کیا۔

انھوں نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ پی سی بی سے منظور شدہ ایونٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی نے پھر آئی سی سی ارکان کے ذاتی معاملات میں مداخلت کی۔

انھوں نے کہا کہ بی سی سی آئی کا یہ اقدام مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق بورڈ یہ معاملہ آئی سی سی کے مناسب فورم پر اٹھائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.