سندھ کے صوبائی وزیر جامعات اینڈ بورڈز اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ چینی اساتذہ کو فول پروف سیکیورٹی دی گئی تھی، چینی ڈائریکٹر کو اساتذہ کی نقل وحرکت محدود بنانے کیلئےخط لکھا تھا۔
صوبائی وزیر جامعات اسماعیل راہو نے کراچی یونیورسٹی میں دھماکے کے مقام کا دورہ کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ جامعہ کراچی میں سیکیورٹی کے مکمل انتظامات ہیں۔
اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ چینی اساتذہ واک بھی سیکیورٹی میں کرتے تھے، تاہم اپنی سیکیورٹی کے باوجود بدقسمتی سے یہ واقعہ رونما ہوا۔
صوبائی وزیر نے بتایا کہ رینجرز کے4 اہلکار سیکیورٹی پر مامور تھے، 2 زخمی ہوئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جامعہ کی سطح پر سیکیورٹی میں کوتاہی ثابت ہوئی تو سخت کارروائی کریں گے۔
کراچی: خودکش بمبارجامعہ کراچی کی طلبہ تھی یانہیں ریکارڈ چیک کررہے ہیں، اسماعیل راہو
جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے، اسماعیل راہو
Comments are closed.