instant sex hookup sites gina valentina melissa moore hookup hotshot hookup agency in singapore hookup Cresskill New Jersey app for plane hookups hookup Colmar

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فیصلہ میرٹ پر ہوگا، ہمیں نہیں دیکھنا باہر 5 بندے آئے یا 5 لاکھ، چیف الیکشن کمشنر

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ہمیں نہیں دیکھنا باہر 5 بندے آئے یا 5 لاکھ، فیصلہ میرٹ پر ہوگا، کمیشن کسی قسم کا پریشرلینے کو تیار نہیں ہے۔

تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی، وکیل پی ٹی آئی انورمنصور اور اکبر ایس بابر کے وکیل پیش ہوئے۔

وکیل پی ٹی آئی انورمنصور نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جب تک باقی کیس نہیں آتے، پی ٹی آئی کیس نہیں چل سکتا، مجھے ملین ڈالرز کا حساب دینا ہے، میرے دلائل تو اب شروع ہوئے ہیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے منحرف رکن اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کیس میں طوالت چاہتی ہے،میں اس کیس کو منطقی انجام تک لیکر جاؤں گا چاہے سپریم کورٹ جانا پڑے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کے پابند ہیں، دلائل اگرمتعلقہ ہیں تو بے شک 6 ماہ دلائل دیں، تاہم ہائیکورٹ نے عدالت نے کمیشن کو سماعت سے نہیں روکا ہے۔

وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ عید کے بعد کی تاریخ دے دیں، میں ایک ہفتے میں دلائل مکمل کرلوں گا۔

الیکشن کمیشن میں اکبر ایس بابر کے وکیل نے کیس کے التوا پر اعتراض کیا ، اس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ نے پہلے بھی 8 سال کیس سنا ہے، کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہفتہ 2 تاخیر کرلیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.