پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے وزیرِ اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ آئی جی سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ کو فوری تبدیل کیا جائے۔
یہ مطالبہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھِ اسمبلی راجہ اظہر نے وزیرِ اعظم عمران خان کو لکھے گئے ایک خط میں کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے سندھ میں اپوزیشن جماعتوں کے خلاف سازش کی جا رہی ہے۔
راجہ اظہر نے مزید کہا ہے کہ آئی جی سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سیاسی مہروں کی طرح استعمال ہو رہے ہیں۔
تحریکِ انصاف کے رکن سندھ اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ آئی جی اور چیف سیکریٹری کی ملی بھگت سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنان کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔
Comments are closed.