تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے جانبداری اور بددیانتی کی انتہا کردی ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان اسمبلی کی سیٹ ختم کرنے کی ڈیکلریشن اب تک جاری نہیں کی۔
انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں آج پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا ،جس میں الیکشن کمیشن کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.