منگل17؍جمادی الثانی 1444ھ10؍جنوری2023ء

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا دہرا معیار سامنے آگیا

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کا دہرا معیار  سامنے آگیا۔

عمران خان کا معیار اپنے کچھ اور ہے تو دوسروں کےلیے کچھ اور ہے، 2020ء میں سابق وزیراعظم کی حکومت نے اقوام متحدہ سے اپیل کی تھی۔

اپیل میں کہا تھا کہ ہماری معیشت بحران میں ہے لوگ بھوک سے مررہے ہیں ہمارے لیے ریلیف پیکجز کا اعلان کریں۔

اور اب 2023 میں جب اپوزیشن میں آئے تو پی ڈی ایم کی حکومت کو جنیوا کانفرنس میں ملنے والی امداد کو بھیک سے جوڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو جنیوا میں بھیک مانگتے ہوئے شرم نہیں آتی معیشت سنبھالنے کے دعویدار اغیار کے پاؤں میں گرے ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.