پیر 3؍صفر المظفر 1445ھ21؍اگست 2023ء

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی قومی ٹیم کے ایشیاکپ جیتنے کیلئے پُرامید

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف نے قومی ٹیم سے ایشیاکپ جیتنے کی امید لگالی۔

ہمبنٹوٹا میں ذکاء اشرف نے قومی ٹیم سے ملاقات کی اور افغانستان کے خلاف سیریز سے قبل کھلاڑیوں سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ سابق کرکٹرز کے خیال میں ہم ایشیا کپ میں سب سے فیورٹ ہیں، مجھے بڑی امید ہے کہ قومی ٹیم ایشیا کپ جیتے گی۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ بابراعظم کی قیادت میں ٹیم اچھا پرفارم کر رہی ہے۔ موجودہ کپتان کے پاس باصلاحیت ٹیم ہے، ہر کوئی پرفارم بھی کر رہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ورلڈ کلاس بولرز اور بیٹرز ہیں، ہمارا کمبی نیشن اچھا ہے کوئی وجہ نہیں ہے کہ ہم ٹرافی نہ جیتیں۔

ذکاء اشرف نے یہ بھی کہا کہ جس فارم میں پاکستان ٹیم ہے وہ کسی کو بھی ہرا سکتی ہے، یقین ہے کہ آپ ورلڈ کپ ٹرافی کو وطن واپس لائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.