چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا سے لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے ملاقات کی ہے۔
رمیز راجا اور عاقب جاوید کی ملاقات پی سی بی ہیڈ کوارٹرمیں ہوئی، جس میں ملک میں کرکٹ کی بہتری کے پلانز پر گفتگو ہوئی۔
ذرائع کے مطابق عاقب جاوید نے پی سی بی چیئرمین کو گراس روٹ لیول پر کام کرنے کو ترجیح دینے کا مشورہ دیا ۔
انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ اور ٹیلنٹ ہنٹ کو مضبوط بنانے کو اہم قرار دیا اور دوہزار کی دہائی کے آغاز میں اکیڈمیز پر کام کرنے کی یاد دہانی کروائی۔
ذرائع کے مطابق دوران گفتگو چیئرمین پی سی بی نے عاقب جاوید سے کرکٹ کی بہتری کے لیے پلانز مانگ لیے۔
ذرائع کے مطابق رمیز راجا اور عاقب جاوید میں اگلے ایک سے دو روز میں دوبارہ ملاقات ہوگی۔
ذرائع کے مطابق عاقب جاوید نے بورڈ کی جانب سے کسی پیشکش کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا آنے والے دنوں میں دیگر کرکٹرز سے بھی مشاورت کریں گے۔
Comments are closed.