سندھ میں کل سے چھٹی سے آٹھویں کلاسز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سندھ کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسز کل بروز منگل 15 جون سے پچاس فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر تعلیم سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسکولوں میں چھوٹی کلاسز کے کھولنے سے متعلق ٹوئٹ کیا گیا ہے ۔
سعید غنی نے کہا ہے کہ کورونا کی صورتحال میں مزید بہتری آنے کی صورت میں پرائمری کلاسز 21 جون سے شروع کردی جائیں گی۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ اسکولوں کے سارے عملے کو ویکسینیٹڈ ہونا لازمی ہوگا۔
اس سے قبل سعید غنی کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم کی قائمہ کمیٹی اجلاس میں تعلیمی اداروں کو پہلی سے آٹھویں تک کھولنے اور میٹرک، انٹر کے امتحانات کا فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ تعلیمی ادارے عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں بند کیے گئے تھے جبکہ تدریسی عمل آن لائن کلاسز کے ذریعے جاری تھا۔
Comments are closed.