پیر29؍ربیع الاول 1445ھ16؍اکتوبر 2023ء

چھوٹی نسل کے دو مرغابیوں کے رقص کی ویڈیو وائرل

دو چھوٹی نسل کے مرغابیوں کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

28 سالہ فوٹوگرافر پیٹر مارٹن نے یہ ویڈیو بنائی جس میں جنوبی افریقا کی لینگولی جھیل میں موجود دو مرغابی رقص کر رہی ہیں۔

مرغابیوں نے کچھ حرکات تو ایک ساتھ کیں، پر پھیلائے اور اپنے سروں کو ایک ساتھ ہلایا۔

مرغابیوں نے ایک دوسرے کو سمندری پودے بھی پیش کیے، پھر وہ اپنی چونچوں میں دبائے ہوئے پودے سمندر میں ہی پھینک کر ایک ساتھ تیرتے ہوئے نکل گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.