چٹاگانگ ٹیسٹ کے چوتھے اور اہم دن کے کھیل کا آغاز ہو گیا ہے، ان کے پہلے ہی اوور میں بنگلادیش کی پانچویں وکٹ 43 رنز پر گر گئی ہے، میزبان ٹیم کی مجموعی برتری 87 رنز ہوگئی۔
تیسرے دن جب بنگلا دیش نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو ٹیم ابتداء میں مشکلات کا شکار ہوئی، میزبان ٹیم کو دوسری اننگز میں بیٹنگ شروع کرنے سے قبل ہی 44 رنز کی برتری حاصل ہوئی تاہم اس کے اوپنرز ٹیم کو ایک بار پھر اچھا آغاز نہ فراہم کر سکے۔
پہلی اننگز میں پاکستان کےصرف اوپنرز ہی چل سکے، 146 رنز کوئی آؤٹ نہیں سے صورتحال نے ایسا پلٹا کھایا کہ 286 رنز پر پوری ٹیم ڈھیر ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے عابد علی نے سنچری اسکور کی۔
بنگلادیش کی طرف سے تیج الاسلام نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عبادت حسین نے 2 وکٹیں حاصل کیں، ایک وکٹ مہدی حسن کے حصے میں آئی۔
بنگلادیش پہلی اننگز میں 330 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی، بنگلا دیش نے میچ میں پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر 4 وکٹ کے نقصان پر 253 رنز بنائے تھے جبکہ دوسرے روز کے کھیل میں میزبان ٹیم مزید 77 رنز بناسکی۔
پاکستان کی طرف سے حسن علی نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیش کے 5 شکار کیے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ ساجد خان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔[
Comments are closed.