بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب، خیبر پختونخوا میں دھند، موٹر ویز کے متعدد سیکشن بند

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت میں اضافے کے سبب سڑکوں پر آمدورفت متاثر ہو رہی ہے، موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے، موٹر وے ایم 3 فیض پور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح چھائی دھند کے سبب حد نگاہ شدید متاثر رہی ، کارا ور موٹر سائیکلوں پر سفر کرنے والوں کا شدید دشواری کا سامنا رہا۔

موٹر وے پولیس کے مطابق یہ اقدام موٹر وے استعمال کرنیوالوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے، دھند کی شدت میں کمی ہوتے ہی موٹر وے، ٹریفک کیلئے کھول دی جائے گی فی الحال شہری جی ٹی روڈ کو متبادل روٹ کے طور پر استعمال کریں ۔

موٹر وے ایم 3 فیض پور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے، موٹر وے حکام نے عوام کو دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہو گیا جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا راج ہے، تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.