بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی،لانڈھی میں مبینہ پولیس مقابلہ، اہلکار شہید

کراچی کے علاقے لانڈھی چھ نمبر میں مبینہ پولیس مقابلے میں پولیس اہلکار حمزہ شہید ہوگیا۔ کراچی پولیس چیف نے واقعےکا نوٹس لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 48 سالہ پولیس اہلکار حمزہ کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا تاہم خون زیادہ بہہ جانے کے باعث وہ شہید ہوگیا۔ ملزمان کے زیراستعمال 2 موٹرسائیکل اور اسلحہ قبضے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب ڈیفنس فیز ٹو میں ڈکیتی کے دوران شہری کی فائرنگ سے ڈاکو زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق ڈاکو کی فائرنگ سے کار سوار ماں اور بیٹا زخمی ہوگئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.