بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک کے مختلف شہروں میں گیس کا بحران جاری

ملک کے مختلف شہروں میں گیس کا بحران جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کو روزمرہ کے کاموں کو انجام دینے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کراچی میں گلشن معمار، اورنگی ٹاؤن، نیو کراچی، کھارادر، کیماڑی، سی ویو اور ملیر سمیت کئی علاقوں میں کہیں گیس کی طویل لوڈشیڈنگ تو کہیں پریشر میں کمی کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

صدر ٹاؤن میں صبح صرف ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ گیس آتی ہے، اس کے بعد غائب ہوجاتی ہے پھر رات گیارہ بجے ہی گھروں میں چولہے جلتے ہیں۔

دوسری جانب پنجاب کے کئی شہروں میں بھی گیس کی قلت ہے۔ لاہور کے بعض علاقوں میں گیس پریشر میں کمی ہے جبکہ بہاولنگر کے شہری بھی گیس کی لوڈشیڈنگ سے پریشان ہیں۔

ترجمان سوئی گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ سردی کی وجہ سے گیس کی طلب بڑھی ہے، لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.