منگل 8 ؍رجب المرجب 1444ھ31؍جنوری2023ء

چوہدری شجاعت کو فتح مبارک ہو: وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب

وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے چوہدری شجاعت کو الیکشن کمیشن کی جانب سے مسلم لیگ ق کا صدر برقرار رکھنے کے فیصلے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کو فتح مبارک ہو۔

ان کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین سے پاکستان مسلم لیگ ق چھیننے کے فسطائی ذہن کو شکست ہوئی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کے معاملے پر فیصلہ سنا دیا۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات نے مزید کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا آرڈر پیغام ہے کہ فیصلے آئین اور قانون کی روشنی میں ہوں گے۔

مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب ہر کام آئین اور قانون کے مطابق ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.