منگل 8 ؍رجب المرجب 1444ھ31؍جنوری2023ء

فواد چوہدری کی اہلیہ کو دیکھ کر شرمیلا فاروقی کی تلخ یادیں تازہ ہوگئیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ کو دیکھ کر شرمیلا فاروقی کی تلخ یادیں تازہ ہو گئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شرمیلا فاروقی نے لکھا ہے کہ مجھے اپنے والد سے ملنے کی اجازت لینے کے لیے ایک عدالت سے دوسری عدالت میں بھاگنا پڑتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ احکامات کے باوجود مجھے ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی تھی، میں جیل کے باہر گھنٹوں کھڑا رہتی تھی۔

شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ میں اس حبا چوہدری اور اس کی بیٹیوں کے احساس کو محسوس کر سکتی ہوں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری بچوں کی تصویر لے کر عدالت پہنچ گئیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہےکہ اس طرح کے صدمے سے نمٹنے کے لیے آپ کو ہمت درکار ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے کہا تھا کہ میں اور میرے بچے بہت پریشان ہیں کہ فواد چوہدری کہاں ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ عدالت نے فوادچوہدری سے ملنے کی اجازت دی لیکن ملنےنہیں دیاگیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.