منگل 8 ؍رجب المرجب 1444ھ31؍جنوری2023ء

ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد کی بینکنگ عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق وزیرِ اعظم  عمران خان کی عبوری ضمانت میں 15 فروری تک توسیع کر دی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ 15 فروری کو عمران خان نہ آئے تو ضمانت خارج کردیں گے اور 15 فروری کو نئی کوئی درخواست بھی لانے کی کوشش کی تو بھی ضمانت خارج ہو گی۔

عدالت نے عمران خان کی وڈیو لنک پر حاضری لگوانے کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی۔

بینکنگ عدالت کی جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان بے شک میرے سامنے آ کر کھڑے نہ ہوں، وہ نیچے آئیں اور حاضری لگوا دیں۔

ممنوعہ فنڈنگ پر ایف آئی اے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے آج اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

جج نے کہا کہ اپنا مائنڈ پیشگی ظاہر کرنا کہیں یا جو مرضی، بتا دیا، نہ آئے تو ضمانت خارج ہو گی۔

عمران خان کے وکلا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 10 فروری کو ایک اور سماعت بھی ہے، تاریخ کوئی اور دیں۔

جج نے کہا کہ میں اپنا آرڈر لکھوا چکی ہوں، تاریخ بدلنی ہے تو درخواست دیں۔

عمران خان کے شریک ملزمان کی درخواست پر تاریخ تبدیل کر دی گئی۔

عمران خان اور دیگر کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی آئندہ سماعت 15 فروری کو ہو گی۔

ملزمان کو 15 فروری کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت نے کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.