صدر پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی اور خاندان کے دیگر افراد نے گجرات میں نماز عید ادا کی ، نمازِ عید کے اجتماع میں ملک و ملت کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔
نماز عید کے شرکاء سے بات کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ عوام عید کا تہوار مناتے ہوئے کورونا ایس اوپیز کا خاص خیا ل رکھیں، کورونا کی چوتھی لہر سر اٹھا رہی ہے ، اس وبا سے احتیاط اور ویکسین لگوانے سے ہی بچا جاسکتا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ عید پر کشمیری بھائیوں اور اپنے فوجی جوانوں کو دعاؤں میں ضروریاد رکھیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ملکی حالات معاشی طورپر بہتری کے راستے پر گامزن ہوچکے ہیں، سیاسی قوتوں کو اب عوامی مسائل کے حل کو فوکس کرنا ہوگا ۔
انہوں نے کہاکہ عید کی خوشیوں میں مستحق لوگوں کو شریک کیا جائے۔
مونس الٰہی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عوام آج بھی پاکستان مسلم لیگ ق کے دور حکومت کو فلاحی منصوبوں کے باعث یاد کرتے ہیں۔
Comments are closed.