جمعہ 26؍ربیع الاول 1445ھ13؍اکتوبر 2023ء

چونیاں: لڑکیوں کو اغواء کرکے جسم فروشی کروانے والے میاں بیوی گرفتار

پنجاب کے شہر چونیاں میں کمسن لڑکیوں کو اغواء کرکے مبینہ طور پر جسم فروشی کروانے والے میاں بیوی گرفتار کر لیے گئے، 4 ماہ قبل اغواء ہونے والی 15 سالہ لڑکی اغواء کاروں سے بچ کر تھانے پہنچ گئی۔

اغواء کاروں سے بچ کر آنے والی لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ ملزم سنی اور اس کی بیوی روبینہ عرف مینا لڑکیوں سے جسم فروشی کرواتے تھے، ملزمان جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر تشدد کا نشانہ بھی بناتے تھے۔ 

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کو محلہ تالاب والا سے 23 جولائی کو اغواء کیا گیا تھا، اس مقدمے میں ملزمان سنی، روبینہ اور دیگر نامزد ہیں، دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.