جمعہ 26؍ربیع الاول 1445ھ13؍اکتوبر 2023ء

پاکستانی بیٹر اچھے لیکن اسپن کا شعبہ کمزور ہے، سنیل گواسکر

سابق بھارتی کپتان اور مایہ ناز بیٹر سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ پاکستان کے بیٹرز اچھے ہیں لیکن اسپن کا شعبہ کمزور ہے۔

جیو نیوز پر ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے میں سرحد پار سے سنیل گواسکر، سریشن رائنا، مدل لال جبکہ پاکستان سے محمد عامر، عبدالرزاق، عماد وسیم نے شرکت کی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ پر فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ ہم ورلڈ کپ میں بھارت کو نہ ہرانے کی روایت توڑنا چاہتے ہیں۔

اس دوران سنیل گواسکر نے کہا کہ احمد آباد میں اگر بھارتی ٹیم 3 اسپنرز کے ساتھ اُتری تو پاکستان کےلیے مشکل ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محمد رضوان اور عبداللّٰہ شفیق کو بھارت کے خلاف بھی پچھلے میچ کی طرح کھیلنا ہوگا جبکہ محمد رضوان کی بیٹنگ بھارتی اسپنرز کےلیے امتحان ہوگی۔

سابق بھارتی کپتان نے یہ بھی کہا کہ دیگر پاکستانی بیٹرز کے رنز بنانے کی وجہ سے بابراعظم پر دباؤ کم ہوگیا ہے، میچ میں جو بھی ٹیم 280 کے قریب رنز کرے گی اس کو نفسیاتی برتری ہوگی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء صرف شائقین کرکٹ کےلیے ہی نہیں پلیئرز کےلیے بھی زبردست ثابت ہورہا ہے، صرف 10 ہی میچز میں کئی ریکارڈ بن گئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھاکہ ہمارے وقت میں پاکستانی ٹیم بہت زبردست ہوتی تھی، اب بھی پاکستان کے بیٹرز اچھے ہیں لیکن اسپن کا شعبہ کمزور ہے، بابر الیون کے اسپنرز پرفارم کریں گے تو ٹیم اچھی کارکردگی دے گی۔

اس دوران محمد عامر نے کہا کہ بابر اعظم پاکستان کا بہت بڑا پلیئر ہے، ضروری نہیں کہ اگر پچھلے میچ میں پرفارمنس نہیں ہوئی تو اگلے میچ میں بھی نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہین آفریدی ابتدائی دو تین اوورز میں وکٹ حاصل کرنے کا مائنڈ سیٹ رکھے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء میں بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ دونوں ٹیمیں برابر ہیں، کوئی فیورٹ نہیں۔

محمد عامر نے یہ بھی کہا کہ وکٹ کو دیکھ کر بولنگ کرنی چاہیے، بیٹر کو دیکھ کر نہیں، بھارتی کنڈیشنز میں جس ٹیم کی بولنگ ان فارم ہوگی اس کی کارکردگی اچھی ہوگی۔

سابق بھارتی بولر مدن لال نے کہا کہ بھارت کے خلاف آخری میچ میں پاکستانی بیٹرز کلدیپ یادیو کو نہیں سمجھ پائے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ فخر زمان کو کھلانا چاہیے، وہ بیٹنگ کے ساتھ فیلڈنگ میں بھی اچھے ہیں، کرکٹ اچھی ہوگی، میدان میں موجود شائقین انجوائے کریں گے۔

عبدالرزاق نے کہا کہ اس میچ میں جو پریشر ہینڈل کرے گا وہی ٹیم کامیاب ہوگی، شاہین آفریدی دنیا کا عمدہ بولر ہے، وکٹ نہ لینے پر کھلاڑی پر دباؤ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں اسپن آل راؤنڈر ہیں، یہ بڑا میچ ہے، ورلڈ کپ کا سب سے اچھا مقابلہ ہوگا۔

بھارتی بیٹر سریش رائنا نے کہا کہ احمد آباد میں ٹاس اہم ہوگا، گیند زیادہ اسپن نہیں ہوگی، پاکستان کے افتخار احمد اس میدان پر اہم کھلاڑی ہوسکتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اظہر محمود اور عبدالرزاق کے بعد پاکستان کے پاس کوئی اچھا آل راؤنڈر نہیں آیا، اسپن آل راؤنڈر تو ہیں مگر پاکستان کے پاس فاسٹ بولر آل راؤنڈر نہیں آیا۔

سریش رائنا نے کہا کہ جو ٹیم پریشر سے زیادہ انجوائے کرتی ہے، اس کی پرفارمنس اچھی ہوتی ہے۔

عماد وسیم نے کہا کہ بابراعظم کم بیک کی صلاحیت رکھتے ہیں، پاکستان کو اگر میچ جیتنا ہے تو پہلے 10 اوورز سنبھال کر کھیلیں۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم کے سوا سب بیٹرز رنز کررہے ہیں، روہت شرما کو پاکستانی بولرز ردھم نہ دیں، بھارت کی بیٹنگ اور بولنگ دونوں اچھی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.