جمعہ 26؍ربیع الاول 1445ھ13؍اکتوبر 2023ء

بھارت کیخلاف پاکستان ٹیم میں تبدیلی نہ کرنے کا امکان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء کے اہم ترین میچ میں بھارت کے خلاف پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء میں بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ دونوں ٹیمیں برابر ہیں، کوئی فیورٹ نہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم میں سری لنکا کے خلاف انتہائی زبردست فتح حاصل کرنے والی ٹیم میں بھارت کے خلاف تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق پریکٹس سیشن کے بعد پاکستان پلینگ الیون پر غور کیا گیا اور ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنے پر اتفاق رائے پایا گیا۔

ذرائع کے مطابق ٹیم میٹنگ میں بات ہوئی کہ وننگ کمبی نیشن میں اس وقت تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 کے اہم ترین پاکستان اور بھارت میچ میں بارش کی پیشگوئی سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی ممکنہ پلینگ الیون میں امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، محمد نواز، شاداب خان، حسن علی، حارث روف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہوں گے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایونٹ کا اہم ترین میچ 14 اکتوبر کو شیڈول ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.