جمعہ 26؍ربیع الاول 1445ھ13؍اکتوبر 2023ء

ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا، سروے

73 فیصد پاکستانیوں نے رائے دی ہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا، پاکستان ورلڈ کپ جیتے گا۔

اپسوس پاکستان نے پاکستانیوں کی رائے پر مبنی سروے جاری کردیا۔

سروے  میں بتایا گیا کہ 10 فیصد پاکستانیوں کے مطابق بھارت، 6 فیصد کے نزدیک آسٹریلیا جبکہ 5 فیصد کی رائے میں نیوزی لینڈ عالمی چیمپئن ہوگا۔

اپسوس سروے میں پاکستانیوں کی اکثریت نے سیمی فائنلز کے لیے پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کو فیورٹ قرار دے دیا۔

 سروے کے مطابق 30 فیصد پاکستانی ورلڈ کپ کو گہری دلچسپی سے فالو کر رہے ہیں، 63 فیصد دلچسپی کے ساتھ جبکہ 7 فیصد لوگ ورلڈ کپ پر گہری نظر نہیں رکھتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.