صوبہ پنجاب کے شہر چونیاں میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 12 سالہ لڑکا زخمی ہوگیا۔
چونیاں کے نواحی گاؤں کھوکھر اشرف میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 12 سال کا لڑکا زخمی ہوا جس کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے لڑکے کی حالت تشویشناک ہے جس کے بعد اُسے لاہور ریفر کردیا گیا۔
دوسری جانب پولیس نے دولہا سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.