بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چور اے ٹی ایم کو کھول کر 58 لاکھ روپے لے اڑے

پنجاب کے ضلع حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں میں اے ٹی ایم کو کھول کر پیسے چوری کرنے کی سی سی ٹی وی وڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

وڈیو میں دو ملزمان کو اے ٹی ایم میں ڈیوائس لگاکر پیسے چوری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان 45 منٹ تک اے ٹی ایم کیبن میں موجود رہے۔

پولیس کے مطابق ڈیوائس لگانے کے بعد اے ٹی ایم سے رقم نکلنے لگی، چوری کی گئی کل رقم 58 لاکھ روپے تھی۔

تھانا پنڈی بھٹیاں پولیس نے بینک مینیجر کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.